16 نومبر 2014 - 13:02
پیشمرگہ فورسیز کے ہاتھوں درجنوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے کردستان علاقے کی فوج پیشمرگہ نے شمالی عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ لڑائی میں چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے کردستان علاقے کی فوج پیشمرگہ نے شمالی عراق میں  تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ لڑائی میں چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بغداد سے جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیشمرگہ فورسیز نے صوبۂ نینوا کے مرکز موصل کے علاقے "تلکیف" میں داعش کے حملوں کا دفاع کرتے ہوئے ان کی چھ گاڑیوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم چالیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب عراق کے سکورٹی ذرائع نے بغداد کے شمال مشرقی شہر بعقوبہ میں بھی 30 سے زائد داعش دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاہے۔ ایک اورخبر یہ ہے کہ عراق کے سکیورٹی دستوں اور عوامی رضا کار دستوں نے ملکر ایک کارروائی میں داعش دہشت گردوں کے ایک اہم کمانڈر اور اس کے معاون کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد کمانڈر اور اس کے معاون کو صوبہ الانبار کے ہیت علاقہ میں ہلاک کیا گيا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیت سے 35 کلو میٹر کے فاصلے پر یہ کارروائی کی گئی جس میں داعش کے کمانڈر طالب مصعب مزعل المعروف ابو ایہاب کو ہلاک کردیا گیا جو البو نمر قبیلہ کے افراد کے وحشیانہ قتل میں ملوث تھا۔

.......

/169